برطانوی جزائر میں طوفان ، نظام زندگی مفلوج

183

برطانوی جزائر میں ڈورس طوفان کے باعث ملبہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ طوفان سے متعدد درخت گر گئے  جبکہ  یورپ میں پروازیں منسوخ اور بجلی اور ریلوے کانظام متاثر ہو کر رہ گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی جزائر میں ڈورس طوفان کے باعث لندن میں وکٹوریہ سٹیشن کے قریب عمارت کا ملبہ گرگیاجس  کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ لندن کے شمال مغربی علاقے ملٹن کیینیس میں سکول کی چھت گرنے سے ایک بچی زخمی ہو گئی ۔

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ طوفان کے باعث تقریباً 10 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں اور اب جمعرات کی شام سے پروازیں معمول کے مطابق چلائی گئیں ۔ برطانیہ میں سنوڈن کے قریب دارلحکومت کیپل کیورگ میں ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ 95 میل ریکارڈ کی گئی ،آئرلینڈ میں ہوا کی رفتار فی گھنٹہ87 میل ریکارڈ کی گئی ۔