پیرس میں پولیس کے متعصبانہ رویے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

213

پیرس میں گزشتہ بائیس روز سے پولیس کے غیرفرانسیسی افراد پر متعصبانہ رویوں  کے خلاف مظاہروں اور احتجاجوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

حال ہی میں پولیس اور طلبا کے درمیان  ہونے والی  جھڑپ میں   کئی طالب علم  زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مشتعل طلبا نے  سڑکو ں پر جمع ہو کر پولیس   کے بیہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف  نعرے بازی کی اور اسکولوں کو جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔

شہری انتظامیہ کے حکم پر پولیس نے احتجاج کرنے والے طالب علموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس  اور واٹر کینن  کا استعمال  کیا گیا۔