ترک فوجیوں کی یونان میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست

167

ترکی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 2فوجی اہلکاروں نے یونان میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواست دے دی ہے ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترکی کے 2 فوجی اہلکاروں نے یونا ن میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے ۔26جنوری کو یونانی عدالت نے ترکی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے16 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث 8ترک فوجیوں کو تحویل میں لے لیا تھا جبکہ باقی فرار ہوگئے۔ یاد رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک مل کر یورپ کے تارکین وطن کے مسائل پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ سال ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد مختلف شعبوں سے تعلق رکھنےوالے افراد کو ترک حکومت نے ان کے عہدوں سے معزول کردیا تھا جبکہ بغاوت میں ملوث 1500 سے زائد فوجیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔