ایئر چائنا کا یورپ کے لئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

166

چین کی معروف ہوائی کمپنی ایئر چائنا  اس سال یورپ ، جنوبی امریکہ میں سیاحوں کی ضروریات سے موثر طورپر نمٹنے کیلئے مزید بین الاقوامی روٹس شروع کرے گی ، اس سال مئی سے ایئر لائنز پانچ بین الاقوامی روٹس شروع کرے گی ۔

چین کی ویزہ پالیسی میں نرمی اور چینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی آمدنی کے باعث سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کیلئے مزید پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔چین کی نیشنل ٹورازم ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس بار جشن بہاراں کے موقع پر 6.15ملین چینیوں نے غیر ممالک کا سفر کیا جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔

سال 2015ء میں چینی سیاحوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ رہی ، 120ملین چینیوں نے اس سال مختلف ممالک کا سفر کیا جبکہ 2014ء میں 109ملین افراد نے سفر کیا تھا ۔