کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی،سیاسی جماعت کے تین دہشتگردگرفتار

197

کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار نے کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیاگیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی سے گرفتار دہشتگردوں میں انور حسین عرف وقاص ، آصف ممتاز عرف میرا اور خرم شہریار عرف لمبا شامل ہیں ۔ ملزمان نے دوران تفتیش قتل کی تین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے جن تین افراد کے قتل کا انکشاف کیا ہے ان میں عرفان حیدر ، جیمل احمد اور عبدالحفیظ شامل ہیں ۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ، اسلحہ چھپانے کے لئے قبرستان منتقل کیا جارہا تھا ۔

عمر شاہد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 بیگ برآمد ہوئے جو اسلحے سے بھرے ہوئے تھے، برآمد ہونے والے اسلحے میں 6 کلاشنکوف ،1 ایل ایم جی ، 6 ریپیٹر رائفلز ، 5 ٹی ٹی پستول  ،2 سیون ایم ایم اور گولیاں شامل ہیں۔