احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت، شرجیل میمن اشتہاری برقرار

170

حتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کا حکم برقرار رکھا۔ عدالت نے شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد کارروائی نہیں روکی جاسکتی ۔ دلائل سے ثابت کریں گے کہ شرجیل میمن کی درخواست عدالت کو گمراہ کرنا ہے۔

وکیل شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت نے تاحال شرجیل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری نہیں کیا،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکی جائے۔

شرجیل میمن کی ضمانت پر ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہوچکا ہے۔ شرجیل میمن کو اشتہاری قرار دینے کا حکم برقرار رکھا۔

عدالت نے شرجیل میمن کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ ریفرنس میں شریک ملزم انیتا بلوچ اشتہاری قرار دہتے ہوئے عدالت نے ملزمہ انیتا بلوچ کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔