کشمیر سے متعلق چدم برم کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،بھارتی وزیر اطلاعات

217

بھارت کے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کشمیر سے متعلق سابق مرکزی وزیر پی چدم برم کے بیان کو چونکا دینے والا ، غیرذمہ دارانہ اور مخالف ملک قرار دیاہے۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ایسے شخص سے اس بیان کی توقع نہیں تھی جو ملک کا وزیر داخلہ رہ چکا ہو۔ ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ بیان علیحدگی پسندی کو ہوا دیتا ہے جو قابل مذمت ہے حالانکہ چدم برم شورش پسندی کے خاتمہ کی پیچیدگیوں سے واقف ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کانگریس چدم برم کے اس بیان ردعمل ظاہر کرے ۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق مرکزی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدم برم نے گزشتہ روز حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں
مرکزی حکومت کی جانب سے بے رحمانہ طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کشمیر ہندوستان کے لئے عملا الگ تھلگ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر کسی کومخالف ملک کہا جارہا ہے جس سے لوگوں میں خوف کی لہر دیکھی جارہی ہے۔