پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ فائنل لاہور میں کرانے کے راستے پر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے راستے پر ہیں اور سیکیورٹی کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ بھی لیں گے۔
یاد رہے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان سپرلیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے یا نہ کرانے کے حوالے سے اہم اجلاس آج وزیرا علیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت ہو نے جا رہا ہے۔