سانحہ سیہون کے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

196

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ سیہون کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں ، خودکش بمبار کی شناخت بھی ہو چکی ہے ۔

نوابشاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے لئے غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو نکالا ہو گا ۔ سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ ہم نے متحد ہوکر دہشتگردی کے خلاف کام کرنا ہے، دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں، ہم فرنٹ لائن پررہےہیں،ہماری لیڈرشپ نےقربانیاں دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنی سب سے مقبول لیڈر بے نظیر بھٹو کو کھویا ہے۔ سانحہ سیہون سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیہون دھماکےکی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، سندھ بلوچستان کےسرحدی علاقوں سےدہشتگردی کےشواہدملے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ سیہون کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور خودکش بمبار کی شناخت بھی ہوچکی ہے ۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ دہشتگردوں سےخواہ وہ کسی بھی جماعت سےہو، سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے مجرموں تک پہنچنےمیں آسانی ہورہی ہے، سندھ بھرمیں بڑےپیمانےپرجرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔