پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس  کل  طلب

146

پنجاب میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس  کل (اتوار) کو  ہو گا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پیش رفت کا جائرہ لیا جائے گا۔

پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کور کمانڈر لاہور، جی او سی اور دیگر اعلیٰ افسران اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آپریشن رد الفساد کے حوالے سے پیش رفت کا جائرہ لیا جائے گا۔