سٹیون سمتھ نے ریکارڈر ز کا ڈھیر لگا دیا

129

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ کسی ایک ٹیم کے خلاف مسلسل پانچ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے دوسرے اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے۔سمتھ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری داغ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں مسلسل پانچویں سنچری بنائی۔ اس سے قبل انہوں نے 2014-15ء میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے تمام میچز میں سنچریاں سکور کی تھیں، سمتھ سے قبل ڈان بریڈمین، پاکستان کے شعیب محمد اور جیک کیلس بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

 بریڈمین نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل چھ ٹیسٹ سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے جبکہ سمتھ، شعیب محمد اور کیلس نے پانچ، پانچ سنچریاں بنا رکھی ہیں، شعیب نے نیوزی لینڈ اور کیلس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف لگاتار پانچ، پانچ سنچریاں سکور کی تھیں۔