مقبوضہ کشمیر میں کئی سو بھارتی فوجیوں کی خودکشی

165

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کرلی جس کے بعد خودکشیاں کرنے والوں کی تعداد 378 ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنی حالت زار سے پردہ اٹھانے کا سلسلسہ جاری ہے جس میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح ان سے طویل ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں انتہائی خستہ حال کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران اہلکاروں سے اپنے گھر کی ڈیوٹیاں بھی کرواتے ہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوت میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 378 ہو چکی ہے۔