عمر گل پاکستان سپرلیگ سے آؤٹ

200

پلے آف میچز سے پہلے کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرزکو جھٹکا لگ گیا۔ عمر گل پاکستان سپرلیگ سے آؤٹ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر گل کی آئندہ ایک ہفتے تک کرکٹ میں واپسی ممکن نہیں اور وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ نے عمرگل کی جگہ دوسرے کھلاڑی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ عمرگل پشاورزلمی کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے  انہیں وہاب ریاض کی گیند ہاتھ میں لگی تھی جس سے عمر گل کے ہاتھ میں فریکچرہوگیا  تھا ۔