ایران  کی  جنوبی علاقے آبنائے ہرمز میں ولایت-95 بحری مشقوں کا آغاز

157

اسلامی جمہوریہ ایران کی ‘ولایت-95’ نامی بحری جنگی مشقوں کا آغاز  اتوار کے روز ملک کے جنوبی علاقے آبنائے ہرمز میں ہوگیا۔

ولایت-95 نامی بحری جنگی مشقوں کا آغاز ایرانی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری کی طرف سے کیاگیا ۔ بحری مشقوں میں بڑی تعداد میں سمندری دفاعی سسٹم ، جنگی طیارے اور بری فوجیوں نے حصہ لیا.

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری  کے مطابق ہا ہ بحری مشقوں میں ایرانی مسلح افواج  نئے جنگی آلات، ریڈار نظام، بحری جہازوں، آبدوزوں، میزائل اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ولایت 95 سمندری مشقوں سے ایران کے علاقائی ممالک کو امن اور دوستی کا پیغام جائے گا.