امریکا کا شمالی کوریا کے سفیر کو ویزا دینے سے انکار

181

امریکی وزارتِ خارجہ نے شمالی کوریا کے خصوصی سفیر کو امریکی ویزا دینے سے انکار کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ نے شمالی کوریا کے خصوصی سفیر کو امریکی ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ خصوصی سفیر چو سون ہوئی پہلی اور دو مارچ کو امریکی شہر نیو یارک میں سابق امریکی اہلکاروں سے میٹنگ کرنے والے تھے۔

غالب امکان ہے کہ امریکا نے رواں مہینے کے دوران شمالی کوریائی بیلسٹک میزائل تجربے کی روشنی میں خصوصی سفیر کو ویزا نہ دینے کا اصولی فیصلہ کیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے ساتھ کسی بھی ٹریک ٹو ڈپلومیسی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔