راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے لاہور میں فائنل پہلا قدم ہے، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کا برانڈ ہمارے لوکل کھلاڑیوں کی وجہ سے بنا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔