جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے منگروتئی علاقے میں سرحد پارسے فائرنگ کی فائرنگ میں پاک فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے وانا منتقل کردیا گیا ۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔