ایران نے پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی ہٹالی

153

ایران کی وزارت زراعت نے پاکستانی کینو کی درامد سے پابندی ہٹالی ہے،وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا کہ ایران کی طرف سے یہ رعایت ایرانی صدر حسن روحانی کی ای سی او کانفرنس میں متوقع شرکت سے پہلے دی گئی ہے۔

خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ ایران میں پاکستانی کینو کی بے حد مانگ ہے اور ایران کے قومی تہوار جشن نوروز سے تین ہفتے پہلے ایران کی پاکستانی کینو سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے۔

وزیر تجارت نے مزید کہا کہ پاکستانی کینو کے ایکسپوٹرز کو چاہئے کہ اس زبردست موقع سے فائدہ اٹھائیںاسکے ساتھ ہی انھوں نے کہا کے افغانستان کی سرحد بند ہونے سے کینو کی تجارت پر جو اثر پڑا تھا ایران سے ملنے والی رعایت سے وہ کافی حد تک زائل ہو جائے گا۔

وزیر تجارت نے مزید کہا کہ ایران و پاکستان دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے مابین بینکنگ تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے جس سے تجارت میں تیز اضافہ متوقع ہے۔

وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا اس مارچ کے آخر میں دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ اکنامک کانفرنس کی سربراہی کے لیے تہران کا دورہ بھی  متوقع ہے۔