بحرین،پولیس کی بس پر بم حملہ،4اہلکار زخمی

89

بحرین میں اتوار کی رات پولیس کی ایک بس پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر جاری کردہ ٹویٹس میں بتایا ہے گیا ہے کہ بحرین میں اتوار کی شب ایک پولیس وین  کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔

پولیس بس جوا گاؤں  میں کھڑی تھی اور اس دوران ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔