انڈونیشیا کے شہر بینڈنگ میں بم دھماکہ

108

انڈونیشیا کے شہر بینڈنگ کے پارک میں بم دھماکے ہوا ہے تاہم اس سے کسی کے زخمی ہونے اطلاعات نہیں ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے جزیرہ جاوا کے بڑے شہر میں بم دھماکے کو دہشت گرد نیٹ ورک سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے کے آدھ گھنٹے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا، بم دیسی ساختہ تھا اور اس کے لئے پریشر ککر کا استعمال کیا گیا تھا۔بم دھماکے کے بعد حملہ آور قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مسلح پولیس اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ کا تبادلہ ہوا ۔ مقامی پولیس سربراہ اینٹن چارلیان کا کہنا ہے کہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے اور اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور کا تعلق دہشت گرد نیٹ ورک سے ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آورزخمی ہوا ہے اور اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔