پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور میں کرانے کو پاگل پن قرار دے دیا ۔ کہتے ہیں اگر کوئی انہونی ہو گئی تو اگلے دس سال تک پاکستان میں کرکٹ نہیں ہو سکے گی ۔
پنجاب حکومت کی طرف سے پی ایس ایل کے فائنل کو لاہور میں کرانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا آئیڈیا پاگل پن ہے ۔ بند سڑکوں اور سخت سکیورٹی سے کیا امن کا پیغام جائے گا ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انہونی ہو گئی تو اگلے دس سال تک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو جائیں گے ۔