پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں،جوادظریف

175

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران ای سی او اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے ، پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن ( ای سی او) میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے جواد ظریف کا استقبال کیا ۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت اچھا محسوس کرتا ہوں پاکستان میرے دوسرے گھر کی طرح ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں ۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے تہران میں  بہت سارے اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ای سی اواجلاس کوبہت اہمیت دیتا ہے۔