عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں،مریم اورنگزیب

170

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونا خوشخبری ہے عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں عمران خان سے کبھی بھی دانشمندانہ بیان کی توقع نہیں۔

پی ایس ایل سے متعلق عمران خان کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو کئی دفعہ سوچ کر بولنے کی تلقین کی ہے۔ عمران خان کا بیان دہشتگردوں کے سہولت کار ہونے کی عکاسی ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل فائنل کا انعقاد پنجاب حکومت کی کاوشوں کا مظہر ہے  اور دہشتگردی کے خلاف قوم کے اتحاد کا بھی مظہر ہے۔

مریم اورنگزیب نے سربراہ تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں وہ اپنے بے سروپا بیانات کے ذریعے پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پنجاب حکومت کا دلیرانہ فیصلہ ہے۔

دوسری جانب انہوں نے بلالو بھٹو  کے حالیہ بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اس لیے بلاول کو چاہئے کہ وہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں اور اپنے بیانات میں بردباری اور سیاسی بالغ نظری لے کر آئیں۔