سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ 

192

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا ہے کے  سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

سی پیک منصوبے سے متعلق سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کرتے  ہو ئے  وزیر اعلیٰٰ سندھ نے کہا کے  منصوبہ اس وقت پاکستان میں  بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی بہت اہمیت کی حامل ہے،سی پیک منصوبوں میں گھر ضرور آئیں گے , جن کے گھر سی پیک میں آئیں گے ہم ان کو دوسری جگہوں پر گھر بنا کر دیں گے،،پرائیویٹ سیکٹر میں چائینر کام کرتے ان تمام چائینزکو سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے، اگر ان کی پرائیویٹ سیکیورٹی صحیح ہے تو ہم نہیں دیں گے۔

اس موقع پر اجلاس کو بریفننگ دیتے ہو ئے آئی جی سندھ  نے بتایا کے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لئیکل 2000  سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے,  جن میں سے اب تک سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے 1023 پولیس اہلکار تعینات ہو چکے  ہیں،977پولیس اہلکاروں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔