دہشتگردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، فرید احمد پراچہ

195

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت اور حالات کا فوری تقاضا ہے تاہم بغیر ثبوت و شواہد اور بغیر کسی انٹیلی جنس رپورٹ محض پختونوں اور افغانوں کی گرفتاریاں تشویش ناک ہیں ۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹھان اور افغانی عموماً اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں ، پنجاب بالخصوص لاہور میں سالہاسال سے محنت مزدوری کر رہے ہیں ۔ دہشتگردوں کا تعلق نہ تو کسی خاص علاقہ سے ہے نہ کسی خاص زبان بولنے والوں سے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی گرفتاریاں قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی کے بھی منافی ہیں ۔