نجم سیٹھی کا 5مارچ کو پی ایس ایل  کا فائنل لاہور میں کرانے اعلان

120

پاکستان سپر لیگ سیکنڈ ایڈیشن کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا ۔ بہت جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی ، آئن لائن ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو جائے گی ۔ قوم نے پیغام دیا کہ وہ بلیک میل نہیں ہو گی ۔ 8 رکنی سیکورٹی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا ۔

اور بلاآخر چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے پاکستانی قوم کو خوشخبری سنادی ۔ پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیکنڈ ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلہ عوام کی خواہشات کے عین مطابق کیا گیا ہے ۔ قوم نے دہشتگردوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ بلیک میل نہیں ہو گی ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کرانے سے بہت جلد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آجائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے 8 عالمی سیکورٹی ماہرین لاہور کا دورہ کریں گے ۔ آئی سی سی کے سیکورٹی انچارچ بھی پاکستان کو دورہ کریں گے ۔

ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کل سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو جائے جب کہ آوٹ لیٹ پر ٹکٹیں یکم مارچ کو دستیاب ہو ں گی ۔ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 12000 روپے تک ہو گی ۔