یونان کو قرض فراہم کرنے والے اپنی رقوم برباد کررہے ہیں،جرمنی

159

جرمنی نے کہاہے کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ یونان کو مزید بیل آؤٹ پیکج کی فراہمی سے گریز کرے۔یونان کو قرض فراہم کرنے والے اپنی رقوم برباد کررہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جرمنی کے نائب وزیر خزانہ جینز سفاہن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی مشکل امر ہوگا کہ جرمنی آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر یونان کیلئے کسی بیل آؤٹ پیکج پر رضامند ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ رقم برباد کرنے والی بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک یونین کی سطح پر بھی یونان کیلئے بیل آؤٹ پیکج کی مخالفت کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف نے مزید اصلاحات کے بدلے یونان کو مزید بیل آؤٹ پیکج کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم یورپ کا سب سے بڑا شراکت دار جرمنی اس عمل کا سخت مخالف ہے۔