فن لینڈ کی مواصلاتی آلات بنانے والی کمپنی نوکیا نے اپنا مشہور زمانہ ہینڈ سیٹ’’نوکیا 3310‘‘دوبارہ لانچ کر دیا۔
بارسلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس ٹرید شو میں نوکیا نے اپنے تین نئے اینڈورائیڈ سیل فونز کے ساتھ نوکیا 3310 کو دوبارہ لانچ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ،ذرائع کے مطابق تینتیس دس اپنی لانچ کے 24 گھنٹے بعد ہی چھا گیا اور دنیا بھر سے اس کی پسندیدگی اور طلب نے سمارٹ فونز مارکیٹ کو جھنجوڑ ڈالا ہے۔
نئے تینتیس دس میں تمام پرانی خوبیاں جدت کے ساتھ رکھی گئی ہیں سب سے بڑھ کر اس کی بیٹری ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد ایک ماہ تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس کا ٹاک تائم 22گھنٹے ہے جبکہ یہ موبائل فون چار رنگوں سرخ، پیلے،سلیٹی اور کالے رنگ میں نئی شکل کے ساتھ مارکیٹ میں جلد دستاب ہو گی ۔
موبائل کم وزن اور دبلی جسامت اور 16 ایم بی سٹوریج،ایس ڈی کارڈ سلاٹ اپ ٹو 32 جی بی اور فلیش لائٹ کا حامل ہے،اس مرتبہ اس کی 2.4 انچ کی سکرین رنگین ہو گی اور اس کی مشہور سنیک گیم’’ پری انسٹالڈ ‘ُ‘بھی نئے فیچرز کے ساتھ اس میں موجود ہے۔
ٹو ایم پی کیمرے والے اور وڈیو ریکارڈینگ فیچر کے حامل ’’نوکیا 3310‘‘کی قیمت 41 پاؤنڈ ظاہر کی گئی ہے۔یہ فون سنگل اور ڈبل سم دونوں میں دستاب ہو گا۔اوریجنل نوکیا 3310 کو ستمبر 2000 میں لانچ کیا گیا تھا۔