مسلمانوں کے ہمدرد برطانوی رکن پارلیمنٹ چل بسے

172

کشمیر اور فلسطین کی آزادی میں کوشاں رہنے والے برطانوی پارلیمنٹ کے معمرترین رکن انتقال کر گئے۔

برطانیہ میں کشمیر اور فلسطین کی جدو جہد آزادی میں پیش پیش رہنے والے سر جیرالڈ کاف مین 86 سال کی عمر میں چل بسے۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور مانچسٹر شہر سے گزشتہ 47 برس سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے آئے ہیں۔

انھیں سب سے سینئر ممبر پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے فادر آف ہاوس آف کامنز کا اعزاز دیا گیا تھا ۔سر جیرالڈ کاف مین تمام عمر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرتے رہے۔ ان کی پاکستان کی عالمی سطح پر حمایت کی بنا پر انہیں ہلال پاکستان سے نوازا گیا۔ان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے مسلمان کمیونٹی میں ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔