وی آئی پی نمبر 12 لاکھ ڈالر میں فروخت

153

بھارتی تاجر نے وی آئی پی موبائل نمبر 12 لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔

بھارت کی ایک ارب پتی کاروباری شخصیت اور ’وی آئی پی‘ نمبروں کے شوقین نے حال ہی میں دبئی میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک موبائل فون نمبر قریباً ایک ملین ڈالر سے زائد میں خرید لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالویندر ساھانی المعروف ابو صباح نے اماراتی ٹیلی کام کمپنی ’ڈو‘ سے آن لائن نیلام کے لیے پیش کردہ موبائل فون نمبر 45 لاکھ 20 ہزار درہم میں خرید لیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 12 لاکھ 20 ہزار ڈالر بنتی ہے۔