ایرانی صدر ای سی او اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے

213

ایران کے صدر حسن روحانی اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن (ای سی او) اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ایرانی صدر کا طیارہ نور خان ایئربیس پر پہنچ تو وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان شاندار استقبال کیا گیا ۔

ایرانی صدر حسین روحانی ای سی او اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آؓباد پہنچ گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ پر پہنچنے پر معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے معزز مہمان حسن روحانی کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا ۔ ایرانی صدر کو فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ حسن روحانی کی ایئرپورٹ آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ ایرانی صدر نے ان کے استقبال کے لئے آئے ہوئے حکام سے فردا فردا مصافحہ کیا ۔

ایرانی صدر حسین روحانی ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نوازشریف آج رات ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔