پاک فوج کی تمام مالی ضروریات پوری کی جائیں گی،اسحاق ڈار

213

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تناظرمیں پاک فوج کی مالیاتی ضرورتوں کاجائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں  آئندہ مالی سال 18-2017 کے لیے دفاعی بجٹ سے متعلق گفتگو ہوئی جب کہ پاک فوج کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی تمام مالی ضروریات پوری کی جائیں گی اور مسلح افواج کی ضرورتوں کوپورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ۔ قومی سلامتی اور ترقی کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں گے۔