خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

174

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے امکانات کے باعث سرمایہ کاروں کی زیادہ خریداری ہے۔

نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل کیلئے سودے 16 سینٹ (0.3 فیصد ) بڑھ کر 56.15 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 21 سینٹ (0.4 فیصد ) بڑھ کر 54.20 ڈالر فی بیرل رہے۔