ہنگری پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سرگرم

116

ہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہنگری نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لئے سربیا کے ساتھ اپنی سرحد پر دوسری باڑ لگانا شروع کردی ہے۔ اس بات کی تصدیق گزشتہ روز ہنگری کے سرکاری ترجمان نے کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے باڑ اور تارکین وطن کے کیمپوں کیلئے 38 ارب فورنٹس مختص کیے ہیں۔

ہنگری حکام کے اس اقدام پر انسانی حقوق کے گروپوں نے نکتہ چینی کی ہے اور اس سلسلے میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بنجمن وارڈ نے کہا کہ یورپی کمیشن کو اس فیصلے کی تائید نہیں کرنی چاہئے۔