کراچی:15افغان باشندے عدالت ریمانڈ پر جیل منتقل

200

پولیس نے کراچی ضلع شرقی کے مختلف علاقوں سے گرفتار 15 افغان باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ نے عدالتی ریمانڈ پر ملزمان کو جیل بھیج دیا ۔

پولیس نے کراچی کے ضلع شرقی سے گرفتار 15 افغان باشندوں کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کئی سالوں سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھے ۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نےافغان باشندوں کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران 14 روز میں ملزمان کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔