پی ایم ای لیمیٹڈ میں 6.97 بلین روپے کے ریکارڈ سودے

177

پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پیر کے دن میٹلز ، انرجی اور کوٹس / فاریکس کے 6.97 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 18,348 رہی۔

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,135 کی سطح پر بند ہوا۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.79 بلین روپے تھی۔ جبکہ کرنسیز کے بذ ریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.19 بلین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.36 بلین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 507.98 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 114.07 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.51 ملین روپے رہی۔اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 13 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 5.23 ملین روپے تھی۔