پی ایس ایل فائنل، ٹکٹ کی فروخت آج سے شروع ہوگی

162

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  کے دوسرے سیزین کے فائنل میچ کیلئے آن لائن ٹکٹ  کی فروخت  آج سے شروع ہوگی۔

پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آج منگل کے روز سے آن لائن اور آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ 500، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔

اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگی جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

جنرل انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی اور یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں،قذافی سٹیڈیم لاہور سے متصل دوکانیں بھی منگل کے روز سے فائنل تک بند کردی جائیں گی ۔