امریکی نجی راکٹ کمپنی سپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ 2 افراد نے چاند کے گرد چکر لگوانے کے لیے اسے رقم ادا کی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سپیس ایکس کے مالک ایلن مسک کا ہنا ہے کہ اس مشن کے لیے 2018ء تک منصوبہ بنایا گیا ہے اور سیاحوں نے ایک خطیر رقم پیشگی کے طور پر ادا کر دی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سفر سے 45 سال بعد انسان واپس دْور خلا کا سفر کرے گا۔
دو افراد جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے جس خلائی جہاز میں سفر کریں گے اس کی تجرباتی پرواز رواں برس کے آخر میں روانہ ہوگی۔ایلن مسک کا کہنا تھا کہ امریکاa کی خلائی ایجنسی ناسا کے تعاون سے ہی یہ منصوبہ ممکن ہو سکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو افراد نظام شمسی میں انتہائی تیزی سے اور آگے تک سفر کریں گے جیسا کہ اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہے۔