اوباماکیئر صحت عامہ کی تباہ کن اورناکام پالیسی ہے، ٹرمپ

200

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات سال پرانے افرڈایبل کیئر ایکٹ کو ناکام و تباہ کن قرار دیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملک کی ریاستوں کے گورنروں اور انشورنس کمپنیوں کے انتظامی سربراہان کے ساتھ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اس قانون کے تحت، ہیلتھ کیئر انشورنس کی خریداری پر امریکی بہت بوجھ برداشت کر رہے ہیں، جو کسی بھی وقت ناکام ہو کر پھٹ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ سیاسی حکمتِ عملی کے طور پر ری پبلیکنز کو چاہیئے کہ اسے اپنے حال ہی پر چھوڑ دیں ،یہ بہتر ہوگا کہ قانون کی ناکامی کا الزام خود ڈیموکریٹس پر آئے۔تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ لاکھوں امریکی جنھوں نے اس قانون سے فائدہ اٹھایا ہے اْن کے لیے اس کا ختم کرنا بہتر نہیں ہوگا۔

ٹرمپ نے پالیسی میں مجوزہ تبدیلیوں کا ذکر نہیں کیا۔ تاہم اْنھوں نے کہا کہ نہ صرف انشورنس مارکیٹ بہتر ہوگی بلکہ آسان طریقہ کار اپناتے ہوئے لوگوں کا بہتر خیال رکھا جائے گا ۔