ٹرمپ دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر کا اضافہ کرنے کے خواہشمند

115

امریکا کے آئندہ سال 2018ء کے بجٹ میں نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 54 ارب ڈالر دفاعی بجٹ کی مد میں اضافہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ حکومت 2018ء کے امریکی بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 54 ارب ڈالر کا اضافہ کرے گی۔ پیر کے روز بجٹ کا مسودہ مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بھجوا دیا گیا۔

مسودہ میں دفاعی بجٹ میں اضافہ جبکہ ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کر دیں گے۔