یو ٹیوب انجینئرنگ کے نائب صدر کرسٹوس گڈرو کا کہنا ہےکہ یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھنے کیلئے ایک لاکھ برس کی عمر درکارہے۔
گوگل سرچ انجن سے وابستہ یوٹیوب کے ذریعے روزانہ صارفین اربوں گھنٹوں پر مشتمل آن لائن ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ بات یو ٹیوب انجینئرنگ کے نائب صدر کرسٹوس گڈرو نے گذشتہ روز اپنے ایک آن لائن پیغام میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یو ٹیوب کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اربوں گھنٹوں دورانیے پر مشتمل ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں۔ یو ٹیوب پر فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کی نسبت آن لائن ویڈیوز کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو ٹیوب پر اربوں گھنٹوں کی ویڈیو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ برس کی عمر درکار ہوگی۔