وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت بجٹ جائزہ اجلاس

148

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں مالی سال 2017-18ءکے آئندہ بجٹ کی تیاریوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے انہیں بجٹ کی تیاری کی صورتحال اور اس سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ رابطے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی خواہش کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز بشمول اقتصادی ماہرین، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کاروباری برادری کو بجٹ کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں اعتماد میں لیا جائے گا۔ان سٹیک ہولڈرز کے ساتھ گہرے رابطہ کیلئے ایک مناسب میکنزم کو پہلے ہی تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ساتھ گذشتہ اجلاس میں طے شدہ شیڈول کے مطابق تمام بجٹ سرگرمیوں پر کام ہو گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ کی طرح آئندہ بجٹ میں بھی عوام کی خوشحالی کو اولین ترجیح دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تجارت اور کاروبار میں مزید بہتری لانے اور ملک میں مالیاتی عمل کی شمولیت پر مبنی ہو گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کا مقصد زیادہ اقتصادی ترقی ہے۔