دبئی اوپن ٹینس، اینڈی مرے اور ٹامس برڈچ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں

145

اینڈی مرے، ٹامس برڈچ، روبن ہاس، کوپل اور ایونز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، سٹانسلاس وارینکا اپ سیٹ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

دبئی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے 32 راﺅنڈ میچز میں اسٹار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جزیری کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔

جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ ہم وطن کھلاڑی لیوکس رسل کے خلاف فتح یاب قرار پائے ، رسل دوران میچ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔

ایک اور میچ میں روبن ہاس نے ایسٹومن کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی ۔ اسی طرح  ایونز نے براﺅن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس سٹار واورینکا کو ڈی زمہر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب مینز ڈبلز میں ڈینل نیسٹر اور راجر ویسلین نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔