صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو طلب کرلیا

200
ادارے اپنی حد میں رہ کر کام کریں تو مسا ئل ہی نہ ہوں،صدر ممنون
ادارے اپنی حد میں رہ کر کام کریں تو مسا ئل ہی نہ ہوں،صدر ممنون

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سیکریٹری کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 54کی دفعہ 1کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 6مارچ بروز سوموار شام 4بجے پارلیمینٹ ہاوس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کا بھی امکان ہے۔