آئی سی سی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، آسٹریلیا پہلی پوزیشن پر براجمان

209

جنوبی افریقن ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں شکست کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) تازہ ترین عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہو گئی، آسٹریلیا نے دوبارہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا، نیوزی لینڈ تیسرے اور پاکستان آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔

بدھ کو آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پروٹیز ٹیم کیویز کے ہاتھوں چوتھے میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئی، آسٹریلیا نے 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی، نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر برقرار ہے، بھارت کا چوتھا، انگلینڈ کا پانچواں، سری لنکا کا چھٹا، بنگلہ دیش کا ساتواں، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے۔