اسٹار جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔
کوک نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پہلی ہی گیند پر رنزکا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ کوک 123 انٹرنیشنل میچز کے بعد پہلی بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ کوک کو 16 ٹیسٹ، 78 ون ڈے اور 30 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔