تیونس کی عدالت نے سابق الجزائری پولیس افسر کرنل شعیب التاشی کو قومی پولیس کے سربراہ علی تونسی کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل نیشنل سیکیورٹی ، سابق الجزائری پولیس کرنل شعیب التاشی نے ایک تنازعہ پر قومی پولیس کے سربراہ علی تونسی کو25 فروری 2010 ءکو دفتری اجلاس کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران اولتاشی نے دعویٰ کیا کہ اس نے تونسی کی طرف سے دھمکی پر اپنے دفاع میں گولی چلائی لیکن عدالت نے دعوے کو مسترد کرتے ہوے جرم ثابت ہونے پر ملزم شعیب التاشی کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ۔