یوٹیوب کا صارفین کے لئے لائیو ٹی وی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

306

ویڈیوز کی امریکی ویب سا ئیٹ یو ٹیوب امریکی صارفین کے لئے جلد ہی لائیو ٹی وی سروس شروع کرے گی جس میں امریکی ناظرین ٹی وی پروگراموں کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکیں گے ۔

بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یو ٹیوب نامی اس ٹی وی نئی سروس میں کسٹمرز کو جن کئی بڑے براڈ کاسٹ نیٹ ورکس تک رسائی دی جائے گی ان میں اے بی سی ، سی بی ایس ، فوکس اور این بی سی کے علاوہ کئی مقامی کیبل چینلز بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں یو ٹیوب کے صارفین صرف وہی ویڈیو کلپس بعدازاں دیکھ سکتے ہیں جو کہ یو ٹیوب کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ہوتی ہیں تاہم اب امریکہ میں موجود صارفین 35 ڈالرز ماہانہ کے عوض ان نیٹ ورکس کے لائیو پروگرامز نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ کسی ڈیوائس کے بغیر 9 ماہ کے لئے یہ پروگرامز ریکارڈ بھی رکھ سکیں گے ۔

یو ٹیوب کے مطابق نئی یو ٹیوب ٹی وی سروس آنے والے مہینوں میں امریکی کسٹمرز کے لئے دستیاب ہو گی ۔