مولانا فضل الرحمان نے فاٹا اصلاحات پر وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کردیا

231

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہم سے دھوکہ کیا ہے ان سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کروں گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں کابینہ کے فیصلے سے انحراف کرتے ہیں آج جمعہ کو تنگی ڈیم کے افتتاح پر اس فیصلے سے وزیر اعظم سے احتجاج کروں گا کیونکہ وزیر اعظم نے فاٹا سے متعلق ہم سے دھوکہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کابینہ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حکومت نے ہمیں دھوکا دیا اور دھوکا دینے والوں میں وزیراعظم بھی شامل ہیں، وزیراعظم سے فاٹا اجلاس پر حتمی بات کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو حکومت قبائلیوں کے مفادات کی بات نہیں کرسکتی وہ کشمیریوں کو حق کیسے دلائے گی جب کہ سوچنے کی بات ہے کہ فاٹا اصلاحات میں امریکا کیوں سہولت فراہم کررہا ہے۔