بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تندر اور کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والےبیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تندر اور کھوئی رتہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ۔ تاہم پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے فوجوں خاموش کروا دیا۔